ایک روزہ تربیتی نشست بعنوان:”اے آئی (مصنوعی ذہانت)”

Advertisements

🌟 تربیتی نشست کی روداد 🌟

زیرِ اہتمام: شکشک بھارتی اردو اساتذہ تنظیم، ضلع اورنگ آباد

تاریخ: 29 جون 2025

مقام: طلعت ہائی اسکول، جونا بازار، اورنگ آباد

بہ اشتراک جناب کلیم قریشی (مددگار معلم، طلعت ہائی اسکول)

📖 آغازِ محفل:

تربیتی نشست کا آغاز خوش الحان قاری عبداللہ رضا سر کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس نے محفل کو نور بخشا۔
اس کے بعد مرزا خان سر نے حمد و ثناء کے بعد نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی، جس سے روحانی فضا قائم ہوئی۔

🎯 اغراض و مقاصد:

نشست کے اغراض و مقاصد جناب ارشد صدیقی (ضلع کارگزار صدر) نے نہایت جامع اور بامقصد انداز میں بیان کیے، جس میں اس تربیت کی اہمیت، وقت کی ضرورت اور مستقبل میں اس کے اثرات پر روشنی ڈالی گئی۔

🤖 مصنوعی ذہانت کا تعارف:

تربیتی سیشن کا مرکزی موضوع یعنی مصنوعی ذہانت (AI) کا تعارف عبداللہ رضا سر نے نہایت مؤثر انداز میں پیش کیا۔ انہوں نے AI کے تعلیمی میدان میں استعمال، اس کے فوائد اور اس کی تفصیلات سے واقف کروایا – محترم کلیم قریشی سر نے AI Tools جیسے ChatGPT، Canva، Video GPT, Suno Ai, وغیرہ کا عملی مظاہرہ کیا اور عملی مشق کروائی –

🎙 نظامت:

پروگرام کی نظامت اظہر پٹھان سر نے حسنِ خوبی سے انجام دی۔ ان کی دلنشین آواز اور روانی نے پورے پروگرام کو ایک مربوط انداز میں آگے بڑھایا۔

🧠 تربیت کی جھلکیاں:

مختلف AI Tools کا تعارف اور عملی مشق

تدریسی مواد کی تیاری میں AI کا کردار

سوال و جواب کا دلچسپ سیشن

تدریس میں تخلیقی تجربات کا اشتراک

👥 شرکاء کی شرکت:

ضلع بھر سے تقریباً 130 اساتذہ نے اس نشست میں فعال شرکت کی اور نئی تکنیکی معلومات حاصل کر کے اپنی تدریسی صلاحیتوں میں اضافہ کیا۔

💐 معزز مہمانوں کا استقبال

محترمہ طلعت میڈم (اسکول سوسائٹی چیرپرسن) کا استقبال افروز باجی کے ہاتھوں انجام پایا –

ہیڈمسٹریس شبانہ باجی کا استقبال شیرین باجی کے ہاتھوں انجام پایا-

محترم کلیم سر کا استقبال ضلع صدر محمد اظہرالدین نے کیا –

عبداللہ رضا سر کا استقبال ضلعی سکریٹری پرویز خان سر نے کیا

🎤 اظہارِ تشکر:

پروگرام کے اختتام پر ضلع صدر جناب محمد اظہرالدین نے تمام مہمانانِ گرامی، معزز اساتذہ، معاونین اور میزبانی انجام دینے والے طلعت ہائی اسکول و اسٹاف کا ساتھ ہی ساتھ اتورا کی چھٹی کے باوجود بھی تربیت کے لیے وقت دینے کے لیے سبھی شرکاء اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ جدید تعلیم کا مستقبل ٹیکنالوجی سے وابستہ ہے، اور یہ نشست اس سفر کی ایک مثبت شروعات ہے۔

🤝 انتظامیہ و منتظمین:

یہ کامیاب تربیتی نشست ضلعی صدر محمد اظہرالدین سر ،کارگزار صدر محمد ارشد صدیقی سر ضلعی سکریٹری جناب پرویز احمد خان، ضلعی رابطہ کار عتیق احمد سر، ابراہیم پٹیل سر ،رشید بیگ سر، مرزا خان سر ،شیخ طیب سر، ثاقب خان سر، کی نگرانی اور ضلعی ٹیم کی مربوط کوششوں سے عمل میں آئی۔

اہم اراکین:

محمد اظہرالدین (ضلع صدر)

پرویز احمد خان (ضلعی سکریٹری)

ارشد صدیقی (کارگزار ضلع صدر)

مرزا خان (نائب صدر)

عبدالوحید (کارگزار ضلع صدر)

اساتذہ نے AI کی افادیت کو سراہتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ایسی مزید نشستیں منعقد کی جائیں تاکہ جدید تعلیمی تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگی حاصل کی جا سکے۔

Leave a Reply

Discover more from BadlaoZaruriHai

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Discover more from BadlaoZaruriHai

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading