`مصطفیٰﷺ جانِ رحمت پے لاکھوں سلام`
خبرِ پر مسرت ! 🎤 خبرِ پر مسرت !!🎤
*السلام عليكم رحمةالله وبركاته*
آپ سبھی اساتذہ کا انتظار ختم ہوا…
مہاراشٹر بھر کے اساتذہ کے اصرار پر پھر ایک بار! پچھلے 11 سال کی طرح
ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی ہمارے پیارے نبی حضرت محمدؑ مصطفىﷺ کے یوم ولادت (میلاد نبی) کے موقع پر سیرت نبیﷺ پر ریاستی سطح پر مضمون نویسی کا مقابلہ جو خاص الخاص اُردو میڈیم کے معلم و معلمات کے لئے ہے جو آپ سبھی اساتذہ کی دلچسپی کو مدّ ِنظر رکھتے ہوے رکھا گیا ہے الحمدلللہ۔
📌مضمون نویسی کے اصول ,ضوابط اور
انعامات کی تفصیل نیچے دی گئ ہے ۔
`عنوان مضمون`
*انقلاب اور امن و امان والے نبی ﷺ*
(1) مضمون 1000 تا 1200 الفاظ پر مشتمل ہونا چاہیے۔
(زیادہ سے زیادہ 4 صفحات پر مشتمل)
(2) مضمون عنوان کے تحت اور ہاتھ سے خوشخط لکھا ہوا ہو ۔ (کمپوٹر سے ٹائپ کیا ہوا شامل نہیں کیا جائے گا۔ اس بات کا خیال رکھیں)
(3) آپ سبھی اساتذہ احباب کی مصروفیت کو دیکھتے ہوے صرف آپکو اتنا ہی کرنا ہے کہ مضمون ہاتھ سے لکھکر مندرجہ ذیل پتہ پر روانہ کر نا ہے۔
✉ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن
وینس فوٹ ویر ، بھگت سنگھ چوک، بس اسٹینڈ روڈ سلوڑ ضلع چھترپتی سنبھاجی نگر (اورنگ آباد) ۔431112 (مہاراشٹر)
( 4) مضمون صرف ڈاک یا کورئیر کے ذریعے ہی بتاریخ 11 نومبر 2025 تک رابطہ آفس پر پہنچ سکے اسطرح روانہ کرےکے وقت پر ہمیں دستیاب ہو –
صفحہ کے ایک جانب پر اپنا نام، پتہ اور اسکول کا نام ڈالنا نہ بھولیں ۔
5) اس مقابلہ میں حصّہ لینے کے لئیے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔
(6) سارے حقوق کمیٹی کے پاس محفوظ ہے۔
(7) اول ، دوم ،اور سوم انعام اسطرح 3 انعامات رکھیں گئے ہیں ، انعامات کے ساتھ ساتھ شاندار ٹرافی بھی دی جاۓگی۔ ان شاء اللّه
(ساتھ میں دو ترغیبی انعامات بھی دئے جائے گے۔)
(8) اپر کے سبھی اصول اور ضوابط پر عمل آوری ضروری ہے۔
آپ سبھی اساتذہ (معلم و معلمات) زیادہ سے زیادہ اس مقابلہ میں حصّہ لیکر ہماری ہمّت افزائی کرے.
`بانی صدر`
شیخ عبدالرحیم
& ٹیم
ہیپپی ٹو ہیلپ فاونڈیشن
———————————————————–



