Advertisements

قال النبی صلی اللہ علیہ وسلم كل معروف صدقة
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ہر نیک کام (نیکی) صدقہ ہے۔
صدقہ
صدقہ وہ ہے جو اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کے لیے دیا جاتا ہے ۔ یہ خالص عبادت ہے اس میں کسی خاص شخص کا تعین نہیں ہونا چاہیے۔ کسی کی امداد کرنا ، بھلائی کا معاملہ کرنا، غیر شرعی کام سے روکنا، اور راستے سے کسی تکلیف دہ چیز کو ہٹا دیا ، خوش مزاجی مسکراہٹ اللہ کی رضا کے لیے مال خرچ کرنا ، برائی سے روکنا ، غرض یہ کہ ہر بھلائی و نیکی صدقہ ہے۔
