تعلیمی پلیٹ فارم”بدلاؤ ضروری ہے” ٹیم کی جانب سے مریم عبدالقادیر باوزیر کو اعزازی سند و پر تپاک استقبال

Advertisements

اردو زبان کی ترویج و اشاعت کے سب سے معروف و مقبول ترین تعلیمی پلیٹ فارم “بدلاؤ ضروری ہے” کی ٹیم کی جانب سے منفرد لب و لہجہ اور انداز بیان کی حامل طالبہ مریم عبدالقدیر باوزیر کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں طالبہ مریم عبدالقدیر باوزیر کو نمایاں کارکردگی پر اعزازی سند و ٹرافی سے نوازا گیا۔
مریم عبدالقدیر باوزیر، جو ایک ذہین اور شاندار اندازِ بیان کی مالک ہے، مریم نے نہ صرف اپنے تعلیمی سفر میں بہترین کامیابیاں حاصل کی ہیں، بلکہ ان کی تخلیقی صلاحیتوں نے انہیں اپنے ہم عصروں میں ایک ممتاز مقام دلوایا ہے۔ مریم نے مختلف موضوعات پر انتہائی خوبصورت اور منفرد انداز میں تقریر و بیان سے قارئین کو متوجہ کیاہے۔ جماعت چہارم کی یہ طالبہ تاریخی اہمیت کے حامل شہر اجنتا تعلقہ سلوڑ ضلع اورنگ آباد سے تعلق رکھتی ہے، ضلع پریشد اردو اسکول اجنتا میں زیر تعلیم ہے اور ڈاکٹر عبدالقدیر باوزیر کی صاحب زادی ہے۔ جس نے حال ہی میں ملک گیر سطح کی سائنس نمائش حیدرآباد میں اپنا لوہا منوایا اور سر فہرست رہی ۔

11 October 2024

اس اعزازی تقریب کے دوران، “بدلاؤ ضروری ہے” کی ٹیم کے ممبران نے مریم کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ، “مریم جیسے طالب علم ہمارے معاشرے کی حقیقی مثال ہیں جو تبدیلی کا حصہ بن رہے ہیں۔ ان کا منفرد انداز اور اخلاقیات ہمارے تعلیمی نظام کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہے۔ ہم ان کی مزید کامیابیوں کے لیے دعاگو ہیں۔”

مریم عبدالقدیر باوزیر نے اس موقع پر کہا کہ یہ اعزاز ان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے اور انہوں نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والدین اور اساتذہ کے نام کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی تعلیم کے شعبے میں نئے تجربات اور کامیابیاں حاصل کرنے کی امید رکھتی ہیں۔
اس موقع پر تعلیمی ماہرین اساتذہ، اور والدین نے شرکت کی اور بدلاؤ ضروری ہے کی ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔
“بدلاؤ ضروری ہے” کی ٹیم کا یہ اقدام ملک کے تعلیمی نظام میں ایک نئی روایات کے آغاز کی علامت ہے، جہاں منفرد صلاحیتوں کے حامل طلبہ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی تاکہ وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بہتر طریقے سے اجاگر کر سکیں اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں۔ اس موقع پر “بدلاؤ ضروری ہے” ٹیم کے ممبران جناب اسماعیل شیخ ہاشم سر، جناب قریشی کلیم احمد سر، جناب قادری رضوان احمد سر، جناب صابر خان شبیرخان سر، جناب عبدالمحسن عبدالمناف سر، جناب شیخ صابر شیخ شبیر سر، جناب شکیل احمد سر، جناب شیخ مظہرصلاح الدین سر، جناب خان عظیم ناظم سر، جناب عبداللہ ضیاء احمد و دیگر موجود تھے۔ واضح ہو کہ ویب سائٹ ‘ بدلاؤ ضروری ہے ‘ کی اس پہل کو کافی پذیرائی حاصل ہوئی.. ویب سائٹ سے آٹھ لاکھ سے زیادہ وزیٹرس اب تک فیض یاب ہو چکے ہیں اور تعلیمی میدان میں اردو زبان و اردو رسم الخط کی ممتاز خدمات سے نہ صرف ملک بھر میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اردو کے محبان فائدہ حاصل کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Discover more from BadlaoZaruriHai

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Discover more from BadlaoZaruriHai

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading