تمام صدر مدرس و اساتذہ اکرام ۔۔۔۔۔
منصوبہ بندی کرنا ہمارے پیارے نبی حضرت محمّد صلی اللہ علیہ وسلم کی اہم سنت ہے ۔ جو کام اچھی منصوبہ بندی کے ساتھ کیا جائے اس کا رزلٹ بہت پر اثر ہوتا ہے۔ اسی کوشش میں کہ ہماری قوم کے طلبہ بھی اونچے درجے کے عہدوں پر فائز ہو کر قوم کی رہنمائی کرے ۔ ہم نے اور ہماری ٹیم نے اسکالرشپ امتحان کی تیاری کے لیے 100دن کی منصوبہ بندی بنائی ہے امید ہے کہ آپ اس کا فائدہ ضرور اٹھائیں گے اور معیاری تعلیم فروغ دینگے ۔ پچھلے کئی سالوں سے اسکالرشپ امتحان کے نتائج بہت شرمندگی بھرے رہے ہیں ۔ ہم اس سال کچھ بدلاؤ ضرور پیدا کرینگے ایسی امید ہے ۔
اس منصوبہ بندی میں کل 100 دن کا منصوبہ دیا گیا ہے اور 5 ٹسٹ رکھے گئے ہیں جو کہ دسمبر تک لچک کے ساتھ مکمل کیا جا سکتا ہے۔ اس کام میں نصاب کے مطابق ٹسٹ بنانے کے لیے آپ کی بھی مدد رہے گی ایسی امید ہے۔
جواہر نودے امتحان کے فارم بھی نکل چکے ہیں اس میں بھی طلباء کو شامل کرایں۔۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمارے کاموں کو قبول فرمائے ۔۔۔۔ آمین
اطہر پرویز دفعدار
ناظم تعلیم شولاپور
دولت بی نداف
ناظم تعلیم شولاپور
نیلوفر سید
سپروائزر
اسکول بورڈ شولاپور
اس منصوبہ بندی کے استعمال کے تعلق سے کوئی بھی رہنمائی کے لیے نیچے دیئے گئے نمبر پر رابطہ کریں
عمران جمعدار
مہانگر پالیکا اردو لڑکوں کا
مدرسہ نمبر 2 سولاپور
70202 51066

