اردو اور ہندی ادب کی قد آور شخصیت منشی پریم چند کا یوم ولادت

Advertisements

آج اردو اور ہندی ادب کے معروف افسانہ نگار ، ڈرامہ نگار اور ناول نگار منشی پریم چند کا یوم پیدائش ہے۔آج ہی کے دن ادبی دنیا میں پریم چند کے نام سے مشہور ” دھنپت رائے ” 31 جولائی 1885ء میں منشی عجائب لال کے ہاں موضع پانڈے پور ضلع بنارس میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد ایک ڈاک خانے میں کلرک تھے۔ پریم چند ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔ آپ نے تقریباً سات آٹھ برس فارسی پڑھنے کے بعد انگریزی تعلیم شروع کی۔ پندرہ سال کی عمر میں شادی ہوگئی ۔ایک سال بعد والد کا انتقال ہوگیا۔ اس وقت آٹھویں جماعت میں پڑھتے تھے۔ پورے گھر بار کا بوجھ آپ پرہی پڑ گیا۔ فکر معاش نے زیادہ پریشان کیا تو لڑکوں کو بطور ٹیوٹر پڑھانے لگے اور میٹرک پاس کرنے کے بعد محکمہ تعلیم میں ملازم ہوگئے۔ اسی دوران میں بی۔ اے کی ڈگری حاصل کی۔پریم چند کو ابتدا سے ہی کہانیاں پڑھنے اور سننے کا شوق تھا اور یہی شوق چھوٹے چھوٹے افسانے لکھنے کا باعث بنا۔ان کی باقاعدہ ادبی زندگی کا آغاز 1901ء سے ہوا۔ جب آپ نے رسالہ “زمانہ” کانپور میں مضامین لکھنے شروع کیے۔ اول اول مختصر افسانے لکھے اور پھر ناول لیکن مختصرافسانہ نویسی کی طرح ناول نگاری میں بھی ان کے قلم نے چار چاند لگا دئیے۔ انہوں نے ناول اور افسانے کے علاوہ چند ایک ڈرامے بھی یادگار چھوڑے ہیں۔ پریم چند مہاتما گاندھی کی تحریک سے متاثر ہوئے اور ملازمت سے استعفیٰ دے دیاتھا۔ وہ دل و جان سے ملک کی آزادی کے لئے لڑنا چاہتے تھے ۔ لیکن اپنی مجبوریوں کی بنا پر کسی تحریک میں عملی حصہ نہ لے سکے۔ پریم چند کو اردو ہندی دونوں زبانوں پر عبور حاصل تھا۔ 8 اکتوبر 1936ء میں بنارس میں انتقال ہوا۔ منشی پریم چند کی شخصیت ، ناول نگاری ، افسانہ نگاری اور ڈرامہ نگاری پر ہند و پاک کی مختلف یونیورسٹیوں میں ڈی لٹ، پی ایچ ڈی ، ایم فل اور ایم اے کے مقالات لکھے گئے۔
پریم چند کی مشہور زمانہ تصانیف درج ذیل ہیں

پریم پچیسی اول ، دوئم
پریم بیتسی اول ، دوئم
سوز وطن
زاد راہ
واردات
خواب و خیال
خاموش محبت اور دوسرے افسانے
برتھ کنٹرول
قسمت
چرترھین
سہیرن
طلسم مجاز
پربھات
چھٹکارا
طوفان
ٹھوکر
منورما
دلہن
بھوت گیتا
ففتھ کالم
کشمکش
مسافر
عشق خاموش
عورت کا امتحان
عورت
کپال کنڈلا
شیاما
آسمان کی پری
میدان عمل
آخری تحفہ
گئودان
پریم چند کے سو افسانے
عشق کا راگ
جیون پربھات
زلزلہ
رومانی شادی
کربلا
شب تار ( ڈرامہ)
رام چرچا
باکمالوں کے درشن
بیوہ
غبن
نرملا
جلوہ ایثار ( ناول )
بازارِ حسن
فردوسِ خیال
دودھ کی قیمت
خاکِ پروانہ
پریم چالیسا۔ اول ، دوئم
روٹھی جوانی
گوشئہ آفیت ۔ اول دوئم
پردہ مجاز ۔ اول ، دوئم

Leave a Reply

Discover more from BadlaoZaruriHai

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Discover more from BadlaoZaruriHai

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading