
آج بروز جمعرات 31 جولائی 2025 کو تعلقہ سطح پر لارڈ گنیشا انگلش میڈیم اسکول جامنیر میں مختلف انواع کے کھیلوں کا انعقاد کیا گیا تھا۔ چونکہ نصاب میں درس و تدریس کے ساتھ کھیل کو بھی لازمی جزو مانا جاتا ہے۔ اسی ضمن میں کیرم کھیل کا مقابلہ بھی رکھا گیا۔ یہ مقابلہ انڈر 14 کے طلبہ کے لیے تھا۔ جس میں تعلقہ سطح پر بہت ساری اسکولوں کی شمولیت حاصل رہی۔ اسکول ہذا کے طالب علم ایان آ صف شیخ (جماعت ہفتم) کا مقابلہ سہاکار ودیا مندر فتح پور کے طالب علم انوراگ پرشانت چوہان سے ہوا۔ ایان شیخ نے نہایت جوش و خروش کے ساتھ اور عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ مقابلہ جیت لیا اور انھیں ضلعی سطح کے مقابلے کے لیے منتخب کر لیا گیا۔ یہ بات ہم تمام کے لیے باعث فخر ہے۔ اس مقابلے کو جیتنے میں اسکول ہذا کے صدر مدرس شیخ رئیس سر کی خصوصی رہنمائی رہی۔ اور کھیل کے استاد آصف سر نے انتھک کوشش اور محنت کر کے اس طالب علم کو مقابلہ جیتنے کے قابل بنایا۔ وسیم سر نے بھی اس طالب علم پرخُوب محنت کی۔ ہم کوچ آ صف اقبال سر کی محنت و کوشش کو سراہتے ہوئے ایان اصف اور اس کے استاد و والدین کو مبارکباد دیتے ہیں۔ اسکول ہذا کے صدر مدرس اور اسکول انتظامیہ کمیٹی کے صدر و اراکین اور جملہ اسٹاف کی جانب سے ایان آصف شیخ کو نیک خواہشات اور مبارکباد پیش کرتے ہیں

