
یومِ آزادی صرف ایک قومی تہوار نہیں بلکہ ہماری تاریخ کا وہ سنہری باب ہے جو ہمیں آزادی کے ان عظیم مجاہدین کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنا سب کچھ قربان کر کے ہمیں آزاد فضاؤں میں سانس لینے کا حق دلایا۔ 15 اگست 1947 کا دن ہمارے لیے خوشی، فخر اور شکر گزاری کا دن ہے۔ یہ دن ہمیں یہ احساس دلاتا ہے کہ آزادی کوئی عام تحفہ نہیں، بلکہ قربانی، صبر اور جدوجہد کا نتیجہ ہے۔
ضلع پریشد مرکزی اردو پرائمری اسکول، شیونا نے یومِ آزادی ہند کو خوش آمدید کہنے کے لیے ایک نہایت خوبصورت اور رنگین بلیک بورڈ ڈیکوریشن تیار کیا۔ اس میں اردو، ہندی اور انگریزی کے حسین امتزاج کے ساتھ حب الوطنی کے پیغامات، آتشبازی کی روشنی اور فنِ خطاطی کا بہترین استعمال کیا گیا ہے۔ یہ شاہکار نہ صرف فنکارانہ صلاحیتوں کی جھلک پیش کرتا ہے بلکہ قومی یکجہتی اور بھائی چارے کا عکاس بھی ہے۔
ہم اس آزادی کی قدر کریں، اپنے ملک کی ترقی میں حصہ بنیں اور آنے والی نسلوں کو یہ پیغام دیں کہ:
اتحاد ہی ہماری اصل طاقت ہے۔
آیئے اس یومِ آزادی پر ہم سب مل کر عہد کریں کہ تعلیم، اخلاق، امن اور بھائی چارے کو فروغ دے کر ہندوستان کو مزید روشن اور خوشحال بنائیں۔
ہندوستان زندہ باد — ، و! 🇮🇳


Assalamu alaikum, hme bhi is tarah se board pr khushnuma andaz me likhna sikhna h,kaise sikhe
Walaikumassalamm
BADLAO ZARURI HAI EDUCATIONAL PLATFORM ko join kijiye
9273084349