طٰہٰ عرف ثناء جمیل احمد نلّامندو ریاستی سطح “مثالی معلّمہ” ایوارڈ سے سرفراز

Advertisements



گیارواں “ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن” کے مثالی استاد ایوارڈ کی تقریب میں معزز شخصیات کے ہاتھوں ہوا اعزاز

اورنگ آباد، 22 جنوری 2024: “ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن” کی جانب سے دیا جانے والا ریاستی سطح کا مثالی استاد ایوارڈ طٰہٰ عرف ثناء جمیل احمد نلّامندو (معاون معلمہ، پونے میونسپل کارپوریشن اسکول نمبر 114B.کو دیا گیا۔ یہ تقریب 22 جنوری 2024 کو بھارت رتن مولانا ابوالکلام آزاد ریسرچ سینٹر، اورنگ آباد میں بڑی شان و شوکت کے ساتھ منعقد ہوئی۔ 


“ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن” کی جانب سے تعلیمی میدان میں طلباء کو دی گئی بیش قیمتی خدمات کے اعتراف میں طٰہٰ عرف ثناء جمیل احمد نلامندو کو اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 


اس شاندار پروگرام میں معزز وکرم کالے صاحب (استاد ایم ایل اے)، محترمہ اشونی لاٹکر میڈم (تعلیمی افسر، ثانوی ضلع پریشد) اور محترمہ جیشری چوہان میڈم (تعلیمی افسر، پرائمری) جیسی نمایاں شخصیات کے ہاتھوں ایوارڈ پیش کیا گیا۔ انہیں شاندار اعزازی ٹرافی اور تعریفی سند کے ساتھ ریاستی سطح کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 
اس شاندار کامیابی پر اہل خانہ، عزیز واقارب کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی اور مستقبل کے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

One thought on “طٰہٰ عرف ثناء جمیل احمد نلّامندو ریاستی سطح “مثالی معلّمہ” ایوارڈ سے سرفراز”

Leave a Reply

Discover more from BadlaoZaruriHai

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Discover more from BadlaoZaruriHai

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading