`بدلاؤ ضروری ہے` کو سولاپور میں “بیسٹ ڈیجیٹل ایجوکیشنل پلیٹ فارم” ایوارڈ

Advertisements

سولاپور، 9 نومبر 2025:
سولاپور کی معروف ادبی و سماجی تنظیم *نظیر منشی توصیفی کمیٹی*، سولاپور کی جانب سے اردو گھر میں  منعقدہ ایک شاندار تقریب میں تعلیمی و سماجی میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والے پلیٹ فارمز اور شخصیات کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

اسی موقع پر معروف آن لائن تعلیمی پلیٹ فارم *“بدلاؤ ضروری ہے”* کو “بیسٹ ڈیجیٹل ایجوکیشنل پلیٹ فارم ایوارڈ 2025” سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز اس پلیٹ فارم کی تعلیمی میدان میں مسلسل جدوجہد، طلبہ و اساتذہ کی رہنمائی، اور ڈیجیٹل ذرائع سے علم و شعور پھیلانے کی کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا۔

“بدلاؤ ضروری ہے” پلیٹ فارم نے گذشتہ چند برسوں میں اپنی تعلیمی خدمات، آن لائن کورسز، اسکالرشپ تیاری منصوبوں، اور اساتذہ کرام طلبہ اور سرپرست حضرات کی رہنمائی کے مختلف منصوبوں کے ذریعے تعلیمی میدان میں ایک نئی پہچان قائم کی ہے۔عبدالمحسن شیخ اور عبداللہ رضا نے بدلتے ہوئے دور اور  جدید ٹکنالوجی کا صحیح استعمال کرتے ہوئے اردو کی ویب سائٹ کا آغاز کیا ۔
اس پلیٹ فارم کی نمائندگی کرتے ہوئے عبداللہ رضا نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا:

> “بدلاؤ ضروری ہے کی یہ ایک سوچ عبدالمحسن عبدالمناف صاحب نے کئی اساتذہ، طلباء اور سرپرست تک فرداً فرداً پہنچائی جو کئی برسوں سے سوشل میڈیا کے ذریعے بے لوث خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ یہ ایوارڈ ہمارے پلیٹ فارم کے ہر ایڈمن، ممبر، ہر محنتی اساتذہ، طالب علم، اور ہر اُس شخص کے نام ہے جو تبدیلی پر یقین رکھتا ہے۔ ہمارا مقصد صرف تعلیم نہیں بلکہ کردار سازی اور شعور کی بیداری ہے۔”


تقریب میں شہر کے مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ، سماجی رہنما، اور طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ نظیر منشی توصیفی کمیٹی کے صدر نے کہا کہ *بدلاؤ ضروری ہے* نے سوشل میڈیا اور ویب کے ذریعے تعلیم کو نئی سمت دی ہے اور یہ نوجوان نسل کے لیے تحریکِ فکر بن چکا ہے۔
گزشتہ چند برسوں میں `“بدلاؤ ضروری ہے”` نے جو کامیابیاں حاصل کی ہیں، وہ کسی بھی ادارے کے لیے فخر کا مقام ہیں:

–  10,500+ واٹس ایپ چینل فالوورز

–  9,500+ واٹس ایپ گروپ ممبرز

–  45,50,000+ ویب سائٹ ویوز

–  ہزاروں طلبہ و اساتذہ کی آن لائن شرکت


یہ اعداد و شمار اس بات کا ثبوت ہیں کہ “بدلاؤ ضروری ہے” نے مختصر وقت میں ایک مضبوط تعلیمی برادری قائم کی ہے، جو دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔۔

اس جلسے کی  صدارت مولانا مفتی ابراہیم قاسمی صاب فرما رہے تھے، مہمانان میں اردو ساہیتہ اکادمی کے صدر محترم حسین اختر صاحب ، سولاپور ضلع پریشد کے ایجوکیشن آفیسر قادر شیخ صاحب ، ڈپٹی کلکٹر ڈاکٹر سداشیو پڑدونے صاحب ،نور ٹرسٹ کے بانی محترم نظیر منشی صاحب ، ایس سی آر ٹی شعبہ اردو کے ریاستی رابطہ کار محترم توصیف پرویز صاحب ، رہنمائے تعلیم و تربیت کے بانی و مدیر محترم عبدالملک نظامی صاحب، ڈاکٹر عبدالرافع صاحب موجود تھے ۔ پروگرام کے روح رواں محترم محمود نواز جاگیردار صاحب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اس پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے انتھک کوششیں کیں۔ اور تمام شرکاء و اعزازی شخصیات کا خلوص دل سے استقبال کیا۔ عمران جمعدار، مبین سر، ڈاکٹر شفیع چوبدار سر، اور اردو ٹیچرس گروپ یو ٹی سی کی پوری ٹیم نے انتہائی تاریخی نہج کے اس جلسہ کا انعقاد اردو گھر شولاپر میں بحسن وخوبی انجام دیا۔

آخر میں کمیٹی کی جانب سے تمام ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد دی گئی اور سماج میں مثبت بدلاؤ لانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
 مزید معلومات کے لیے:
http://www.badlaozarurihai.com
آپ بھی نیچے دی گئی لنک پے کلک کریں اور ہمارے وہاٹس اپ چینل کو فالو کریں اور *بدلاؤ ضروری ہے تعلیمی مشن کا حصہ بنیں*
https://hosturl.site/As4YxD

Leave a Reply

Discover more from BadlaoZaruriHai

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Discover more from BadlaoZaruriHai

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading